وزیر داخلہ محسن نقوی کی رائیونڈ آمد، تبلیغی جماعت کے اکابرین سے ملاقات، ویزا مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ رائیونڈ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تبلیغی جماعت کے مرکز رائیونڈ کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی شکست کھانے کے بعد بھی باز نہ آیا، پاکستان کو براہموس میزائل سے حملے کی دھمکی دے ڈالی
ملاقات کے تفصیلات
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تبلیغی جماعت کے اکابرین مولانا محمد احمد بٹلر، مولانا عبید اللہ خورشید، ڈاکٹر سلیم اور دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انوار غنی، میاں احسن، ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا عامر احسان، مولانا امجد فاروق، شبیر احمد عثمانی، مفتی عرفان اور بریگیڈئر (ر) مصدق بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کی اکثریت نے سموگ کی ممکنہ وجہ کی نشاندہی کردی
اجتماع کے انتظامات
ملاقات میں تبلیغی جماعت کے اکابرین نے وزیر داخلہ کو نومبر میں ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کے انتظامات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت میں ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع، تفصیلات طلب کرلی گئیں
وزیر داخلہ کی حمایت
محسن نقوی نے تبلیغی جماعت کی دین اسلام کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بیرون ممالک سے آنے والے وفود کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور جہاں بھی ویزے کا مسئلہ درپیش آیا، اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے گا۔ یہ مہمان ہمارے لئے معزز ہیں اور ان کیلئے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کی جائیں گی، وہ ہر سال باقاعدگی سے تبلیغی اجتماع میں شرکت کرتے ہیں اور انشا اللہ رواں برس بھی آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کرپٹو انقلاب کی جانب بڑا قدم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے اہم اعلان کر دیا
دعاؤں کا اہتمام
محسن نقوی نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اجتماع کے منتظمین کو نیک کام جاری رکھنے کا اجر دے۔
مولانا محمد احمد بٹلر کا پیغام
اس موقع پر مولانا محمد احمد بٹلر نے کہا کہ سب نے اللہ تعالیٰ کی جانب لوٹ جانا ہے اور ہمیں دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہیے۔ اللہ پاک کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے میں ہی بھلائی اور کامیابی ہے۔








