واٹس ایپ پر موصول شادی کا جعلی دعوت نامہ موبائل فون پر کھولنا شہری کو مہنگا پڑگیا، جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھا

جرائم پیشہ افراد کے نئے طریقے
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرائم پیشہ افراد شہریوں کو لوٹنے کے لیے آئے روز نت نئے طریقے اپناتے ہیں، اب ایسی ہی ایک خبر سامنے آئی ہے جس میں دھوکہ بازوں نے سرکاری ملازم کے موبائل فون تک رسائی کے لئے شادی کے ایک دعوت نامے کا استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، کسانوں کیلئے شاندار پیکج لانے کا اعلان
دھوکہ دہی کا منصوبہ
تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری کو نامعلوم نمبر سے شادی کی دعوت موصول ہوئی، واٹس ایپ پر موصول ہونے والے میسج میں لکھا تھا ’خوش آمدید، شادی میں ضرور آئیے، محبت وہ چابی ہے جو خوشی کے دروازے کھولتی ہے،‘ اسی پیغام کے ساتھ ایک فائل منسلک تھی جو بظاہر ایک پی ڈی ایف فائل تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور:احتجاجی اساتذہ کے سکولوں میں رات گزارنے پر پابندی عائد
ہیکنگ کی حقیقت
پی ڈی ایف فائل کی طرح دکھائی دینے والی فائل دراصل اینڈرائیڈ ایپلیکیشن پیکج تھی جس نے صارف کے فون میں انسٹال ہوتے ہی ہیکرز کو موبائل ڈیٹا تک رسائی فراہم کردی اوریوں جرائم پیشہ افراد نے اس کے بینک اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 90 ہزار لوٹ لیے۔
پولیس کی کاروائی
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس سائبر سیل کے حوالے کر دیا لیکن آخری اطلاعات تک کوئی گروہ یا ذمہ دار گرفت میں نہیں آسکا۔