پاکستان اور بنگلادیش میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اہم ملاقات
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلادیش کے ایڈوائزر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین سے ڈھاکا میں اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی امن پسندانہ پالیسیوں اور قیادت کی تعریف کر دی۔
مذاکرات کا دور
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈھاکہ میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان اعلیٰ سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوم عاشورہ پر موسلادھار بارش متوقع، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ملاقات کے اہم نکات
دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت میں اعلیٰ سطح پر روابط، عوامی سطح پر روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم و استعداد کار میں اضافے کے منصوبے اور انسانی بنیادوں پر تعاون بھی زیرِ بحث آئے، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر غور کیا گیا، سارک کی بحالی، مسئلہ فلسطین اور روہنگیا بحران کے حل پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان ہے: مریم اورنگزیب
مثبت ماحول میں مذاکرات
وزارت خارجہ کے مطابق خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مالدیپ کے صدر کی 15 گھنٹے طویل پریس کانفرنس، نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، پہلے یہ ریکارڈ کس کے پاس تھا؟
تفصیلات اور اعزازات
وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات مثبت اور خوشگوار ماحول میں ہوئے جو دونوں ممالک کے درمیان موجود خیرسگالی اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، مذاکرات میں دونوں ممالک کے متعلقہ شعبوں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ اس موقع پر بنگلادیش کے مشیر خارجہ امور نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو نے بہترین فوٹوگرافی اور طاقتور کارکردگی کا حامل سمارٹ فون V40e 5G پاکستان میں متعارف کروا دیا
اقتصادی تعاون کے طریقے
علاوہ ازیں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر برائے تجارت شیخ بشیرالدین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا، جس میں خاص طور پر تجارت میں اضافے اور روابط کے فروغ پر توجہ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: زیارت، اغواء کے بعد قتل کیے جانیوالے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی لاشیں اب تک نہ مل سکیں۔
ساجھے داری اور معاہدے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرِ تجارت جام کمال خان بھی اس ملاقات میں شریک ہوئے جہاں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ گورنر بنگلادیش بینک، ایگزیکٹو چیئرمین بنگلادیش انویسٹمنٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن، چیئرمین سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایکٹنگ وائس چیئرمین ایکسپورٹ پروموشن بیورو، بنگلا دیش کے کامرس و ایوی ایشن کے سیکرٹری، چیئرمین نیشنل بورڈ آف ریونیو بھی ملاقات میں موجود تھے۔
معاہدوں کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان وزرائے سطح کے مذاکرات میں متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے، معاہدے میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کے لیے ویزا فری انٹری بھی شامل کیا گیا۔ معاہدے میں فارن سروسز اکیڈیمیزمیں تعاون، آئی ایس ایس آئی اور بنگلہ دیش سٹریٹحک اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ کے درمیان تعاون کا معاہدہ شامل ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی فروغ کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے。