بھارتی ٹیسٹ کرکٹر چتیشور پجارا کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

چتیشور پجارا کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹیسٹ کرکٹر چتیشور پجارانے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی اونچی اڑان، مسلسل تیسرے روز بھی مہنگا ہوگیا
ریٹائرمنٹ کا اعلان
تفصیلات کے مطابق چیتشور پجارا نے فوری طور پر تمام طرز کی بھارتی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی بات چیت تک لانا پڑے تو یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا، بلاول
آخری میچ کی تفصیلات
37 سالہ پجارا نے آخری بار 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوکن کی موجودگی کا مطلب ہے لائن پر اب اکیلی گاڑی کی اجارہ داری ہو گی، پاکستان میں ان اسٹیشنوں پر جہاں سنگل لائن ہے یہ نظام ابھی تک جاری ہے
سوشل میڈیا پر پیغام
چتیشور پجارا سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ یہ لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے کہ بھارتی جرسی پہن کر میدان میں اترنا کیسا لگتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
مداحوں کا شکریہ
انہوں نے محبت کرنے اور حمایت کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
کارنامے اور اعداد و شمار
پجارا نے 103 ٹیسٹ میچز میں 19 سنچریز اور 35 نصف سنچریز اسکور کیں اور 43.60 کی اوسط سے 7195 رنز بنائے۔
ٹیسٹ ٹیم کے اہم اور مستقل رکن صرف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کرسکے۔
تازہ ترین ریٹائرمنٹ
واضح رہے کہ 2024 میں روی چندرن ایشون اور رواں برس کے اوائل میں ویرات کوہلی اور روہت شرما بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔