بچیوں کی ہلاکت کا معاملہ، “رولنگ پین” کا آفیشل موقف آگیا

پی آئی اے روڈ پر فوڈ چین کی ہلاکت کا معاملہ

لاہور (ویب ڈیسک) پی آئی اے روڈ پر موجود فوڈ چین رولنگ پین نے بالآخر اپنا آفیشل بیان جاری کردیا، یہ بیان دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی روشنی میں سامنے آیا ہے جس پر ڈیلی پاکستان نے موقف لینے کی کوشش کی تھی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔ اب آفیشل موقف جاری کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: شام کے بعد اسرائیل نے ایک اور مسلمان ملک پر حملہ کردیا

بچیوں کی ہلاکت کی تفصیلات

یادرہے کہ ڈیلی پاکستان نے ایک ویڈیو کی تھی جس میں بتایا گیا تھاکہ فرنچ فرائز کھانے سے ایک ہی گھر کی 2 بچیاں دم توڑ گئی ہیں جبکہ تیسرے بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کیس کے سامنے آنے کے بعد مقدمہ درج کرکے رولنگ پین کے منیجر کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی سلسلے میں منیجمنٹ کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تھی لیکن سم، واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر کمنٹس کے بعد بھی کوئی ردعمل موصول نہ ہوسکا، تاہم اب اپنے سوشل میڈیا پیج پر فوڈ چین نے موقف جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر دوستی دکھاوا قرار‘ نعیمہ بٹ نے ساتھی اداکاروں کے رویے کو بے نقاب کر دیا

منیجمنٹ کا موقف

منیجمنٹ کی طرف سے موقف اپنایاگیا ہے کہ رولنگ پین میں ہم انفرادی صحت، خوراک کی حفاظت اور اپنے صارفین کے اعتماد کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹس گردش کر رہی ہیں جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ فوڈ پوائزننگ کے معاملات ہماری مصنوعات سے منسلک ہیں۔ اس پر رولنگ پین نے فوری طور پر پوری فوڈ چین میں ایک جامع اندرونی تحقیقات شروع کیں جس میں ہماری سورسنگ، تیاری اور کوالٹی کنٹرول کے عمل کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ؛فوڈ سٹریٹ میں بھارتی ڈرون گر گیا، ایک شخص زخمی

تحقیقات کے نتائج

اپنی اندرونی جانچ پڑتال کے علاوہ، ہم نے رضاکارانہ طور پر متعلقہ فوڈ سیفٹی حکام کو بھی شامل کیا کہ وہ اجزاء اور آپریشنل معیارات کا آزادانہ جائزہ لیں تاکہ مکمل غیر جانبداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ منیجمنٹ کی طرف سے یہ بھی دعویٰ کیاگیا ہے کہ ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اندرونی طورپر جاری جانچ کے نتائج مکمل طور پر اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ رولنگ پین کے اجزاء، پراسیس یا معیار اور آن لائن بیان کردہ صحت سے متعلق خدشات کے درمیان کوئی براہ راست تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں، علیمہ خان

صارفین کے اعتماد کا اعادہ

ہمارا کھانا ہماری پالیسیوں اور ریگولیٹری تقاضوں دونوں کے مطابق حفاظت اور معیار کے اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اترتاہے۔ مزید یہ کہ رولنگ پین ہمیشہ سے شفافیت، جوابدہی اور اپنے صارفین کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم رہا ہے اور رہے گا، اعتماد رکھنے والی اپنی کمیونٹی کی ہم دل کی گہرائیوں سے قدر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وکاش یادو: امریکہ نے را کے ایجنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری کیوں جاری کیا؟

ڈیلی پاکستان کی کوششات

یادرہے کہ ڈیلی پاکستان کی ٹیم بھی اطلاع ملنے اور تفصیلات سامنے آنے کے بعد لاہور میں پی آئی اے روڈ پر موجود فوڈ چین پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ساتھ پہنچی تھی۔ فیملی کا موقف لینے اور اپنے ناظرین و قارئین کے لیے ریکارڈ کرنے کے بعد رولنگ پین کا موقف لینے کیلئے رابطہ کیاگیا لیکن کوئی جواب موصول نہ ہوسکا۔ دیے گئے آفیشل نمبرز، واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر سٹیٹس اپ ڈیٹ کے کمنٹ میں بھی ایڈیٹوریل ٹیم کی طرف سے موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہیں ہوسکاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: یونان میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں کتنے پاکستانی جاں بحق ہوئے؟ دفتر خارجہ نے بیان جاری کردیا

ویڈیو

تصویر

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...