سوشل میڈیا پرشدیدتنقید کے بعد ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود نے اپنی گاڑی کا دروازہ خود کھولنا، بند کرنا شروع کردیا

ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کا مثالی اقدام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اپنی گاڑی کا دروازہ خود کھولنا اور بند کرنا شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے ہم پر کارکنوں کا بہت پریشر ہے، بیرسٹر گوہر
پہلا واقعہ: تنقید کا سامنا
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کی آفس آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود پروٹوکول کے ساتھ آفس پہنچی تو ان کی گاڑی سے ایک اہلکار نے اتر کر ان کیلئے گاڑی کا دروازہ کھولا اور پھر وہ اپنے دفتر میں چلی گئیں۔ ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہی انداز پر خوب تنقید کی گئی۔
تنقید کے بعد تبدیلی
تاہم، ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں انہیں گاڑی کا دروازہ خود کھولتے اور بند کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس مثبت تبدیلی کو سراہا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ یہ مثبت تبدیلی بھی سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا نتیجہ ہے۔