راولپنڈی میں زیرزمین پائپ لائن سے کروڑوں روپے کا کروڈ آئل چوری ہونے کا انکشاف

چوری کا انکشاف

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں گیس اور  تیل تلاش کی نجی کمپنی کی زیرزمین پائپ لائن سے کروڑوں روپے کا کروڈ آئل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کے رنیال گاؤں میں زیرزمین پائپ لائن میں چوری کا کنکشن پکڑا گیا جس کے بعد نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ایڈمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کیا ان کو جھکا سکتے ہیں؟

ملزمان کی کارروائیاں

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے نجی آئل فیلڈ کی زیرزمین لائن سے 12ہزار 821 بیرل کروڈ آئل چوری کیا، ملزمان نے ڈمپر کے اندر ٹینک بنا کر بجری میں چھپا رکھا تھا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان آئل کی مین سپلائی لائن میں ٹمپرنگ کرکے آئل چوری کرتے رہے، ملزمان نے پریشر روک کر زیر زمین کھدائی کر کے دو عدد ٹینک بنا رکھے تھے۔

چوری کی تحقیقات

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ آئل چوری کی جگہ سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا۔چوری ہونے والے آئل کی مالیت 25 کروڑ 48 لاکھ 81 ہزار 480 روپے ہے اور مقدمےمیں شرافت علی، محمد بلال، محمد واجد اور محمد ایوب کو نامزد کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...