گند کی قیمت 600 روپے بڑھ گئی

پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کی ضمانتیں مسترد
نئی قیمتیں
روزنامہ جنگ کے مطابق گندم کی فی من قیمت 2200 روپے سے بڑھا کر 2800 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 100 روپے اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کے صوبے صنعا میں امریکی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
نان بائیوں کی رد عمل
ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم اور آٹے کی مہنگائی کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی بڑھتی قیمت کے بعد روٹی کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔
روٹی کی ممکنہ نئی قیمت
اطلاعات کے مطابق روٹی کی قیمت 14 روپے سے بڑھا کر 16 روپے کیے جانے کا امکان ہے۔