پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان معاہدے
ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔
باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششیں
#Bangladesh and #Pakistan seek stronger ties. #BangladeshForeignAdviser and #PakistanDPMandFM, in a #BilateralMeeting in #Dhaka, reaffirmed commitment for deepening cooperation. Bangladesh 🇧🇩 and Pakistan 🇵🇰 signed 6 bilateral instruments today. pic.twitter.com/gIAhSOsgVt
— Ministry of Foreign Affairs (@BDMOFA) August 24, 2025
دستخط کی تقریب کی تفصیلات
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ڈھاکا میں ہوئی، تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلا دیش کے مشیر برائے خارجہ امور محمد حسن توحید بھی شریک ہوئے۔
مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش نے سفارتکاروں اور حکومتی اہلکاروں کے لیے ویزا ختم کرنے کے معاہدہ پر دستخط کیے۔ انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد اور بنگلا دیش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ٹریڈ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان اور بنگلا دیش سنگباد سنگستھا کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کی فارن سروس اکیڈمیز میں تعاون کی مفاہتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔