یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ ایران نے دھمکیوں اور دباؤ کا جرأت مندی سے سامنا کیا بلکہ دھمکیوں پر ترکی بہ ترکی جواب دینے میں بھی کبھی تامل نہیں کیا۔

مصنف: رانا امیر احمد خاں

قسط: 136

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف تعاون کی اپیل، حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کیا

حکومت پاکستان سے مطالبہ

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا یہ جنرل اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایران کو اسرائیل کی دھمکی کے پیش نظر پاکستانی قوم کی جانب سے مکمل تائید و حمایت کا یقین دلائے کیونکہ ایران وہ عظیم اسلامی ملک ہے جو سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کر چکا ہے اور کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کی ہمیشہ بھرپور حمایت کرتا آیا ہے۔ یہ امر پورے عالم اسلام کے لیے حوصلہ افزا ہے کہ ایران نے نہ صرف دھمکیوں اور دباؤ کا جرأت مندی سے سامنا کیا ہے بلکہ ان دھمکیوں کا جواب دینے میں بھی کوئی تامل نہیں کیا۔ اس نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کی کوششوں میں بھی کوئی کمی نہیں آنے دی اور دنیا بھر میں احیائے اسلام کی تحریکوں اور استعماری طاقتوں کا نشانہ بننے والے مسلمانوں کی ہمیشہ کھل کر حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیگم اور ساس کی دھمکیوں سے تنگ آکر انجینئر نے اپنی جان لے لی

اسلامی کانفرنس کے سیکرٹری جنرل سے اپیل

لاہور ہائی کورٹ بار کا یہ اجلاس اسلامی کانفرنس کے سیکرٹری جنرل سے بھی اپیل کرتا ہے کہ وہ کاسا بلانکا میں منعقدہ ساتویں اسلامی سربراہ کانفرنس کے اس مشترکہ اعلامیہ پر عمل کرنے کے لیے متحرک ہو جائیں جس میں 52 اسلامی ممالک نے اس بات کا عہد کیا تھا کہ کسی ایک رکن ملک کے خلاف جارحیت کو پورے عالم اسلام کے خلاف جارحیت سمجھا جائے گا اور مسلمان ممالک اپنی اجتماعی قوت سے اس جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

پولیس کے بہیمانہ تشدد کی مذمت

لاہور 5 نومبر 1995ء کو پاکستان مسلم لیگ لائیرز فورم پنجاب کا ایک ہنگامی اجلاس صدر محمد زمان قریشی کی زیر صدارت لاہور ہائی کورٹ کے سٹڈی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعدد مسلم لیگی وکلاء نے شرکت کی۔ مقررین نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ روز لاہور میں مسلم لیگی کارکنوں کے پُرامن جلوس پر پولیس کی جانب سے بہیمانہ تشدد، آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ میاں شہباز شریف کے استقبال کے لیے آنے والے پُرامن سیاسی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جو کہ سیاسی آزادی اور انسانی حقوق کی پامالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز کراچی سے حیدر آباد موٹروے کے راستے پر

حکومت کی بدتدبیر اور بدنیتی

بے نظیر حکومت جس ڈھٹائی اور آمرانہ طریقوں سے جمہوری قدروں کو پامال کر رہی ہے، کبھی مارشل لاء کے دور میں بھی سیاسی کارکنوں پر اتنا ظلم نہیں ڈھایا گیا، اور نہ ہی خواتین سیاسی کارکنوں کے ساتھ نازیبا سلوک کی ایسی کوئی مثال ملتی ہے جیسے آج کی حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور خواتین کے ساتھ کر رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے جھوٹے مقدمات بنانا اور اپوزیشن کے رہنماؤں کو گرفتار کرنا ایک کھیل بن چکا ہے۔ بے نظیر حکومت کی بدتدبیر اور بدنیتی کی وجہ سے بے روزگاری، مہنگائی اور کرپشن کے مسائل گھمبیر بنتے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں غربت اور معیشت کے حالات بگڑتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...