رونالڈو نے النصر کلب کے لیے ایک سو گول کردیے۔

کرسٹیانو رونالڈو کا نیا اعزاز
لزبن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔ رونالڈو نے سعودی سپرکپ کے فائنل میچ میں النصر کی جانب سے الاہلی کے خلاف گول کیا۔ اگرچہ وہ اپنی ٹیم کو جیت نہیں دلوا سکے، مگر انہوں نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیاروں رافیل کی مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ، پاک فضائیہ کی فوری نشاندہی اور وارننگ نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا
رونالڈو کا 100واں گول
رونالڈو کا یہ گول النصر کلب کے لیے 100واں تھا۔ اس طرح رونالڈو 4 مختلف کلبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 یا زائد گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔ رونالڈو نے ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 145، یوونٹس کے لیے 101 اور النصر کے لیے 100 گول کیے ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر بھی کامیابی
اس کے علاوہ، رونالڈو بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں، انہوں نے پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے 138 گولز کیے ہیں۔