ایرانی وزیر داخلہ کا محسن نقوی کوفون، سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار، مدد کی پیشکش

ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں میں مدد کی پیش کش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیلی فوج کی پناہ گزین سکول پر بمباری، 40 فلسطینی شہید

دکھ اور تعزیت کا اظہار

ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا و گلگت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تعاون کی پیشکش کی۔

یہ بھی پڑھیں: عطاتارڑ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تردید کر دی

پاکستان کے ساتھ یکجہتی

سکندر مومنی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے۔ آزمائش کی اس گھری میں ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر بہت افسوس ہوا ہے، جس میں سیکڑوں افراد اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے ہیں۔ ہم پاکستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے سامنے تو گمشدگی کا ابھی تک کوئی کیس نہیں آیا، آپ کے حلقے میں کیا یہ ایک ایشو رہ گیا ہے؟ جسٹس اعجاز انور کا شاندانہ گلزار سے استفسار

مدد کی پیشکش پر شکریہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیلاب زدگان کے لیے مدد کی پیشکش اور اظہار یکجہتی پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان میں ہولناک تباہی کا پیش خیمہ بن رہی ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اس خطرناک موسمیاتی صورتحال سے گزر رہا ہے۔

بحالی و ریلیف کی اولین ترجیح

انہوں نے کہا کہ تمام ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فیلڈ میں ہیں اور متاثرین کی بحالی و ریلیف اولین ترجیح ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...