فیصل آباد؛ سمندری گورنمنٹ وویمن کالج کی دوسری منزل سے طالبہ گر کر جاں بحق

طالبہ جاں بحق
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سمندری گورنمنٹ وویمن کالج کی دوسری منزل سے طالبہ گر کر جاں بحق ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی طلاق پر خاموشی توڑ دی
پولیس کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سالہ متوفی بی ایس سکینڈ سمسٹر کی طالبہ تھی۔ طالبہ کالج کی چھت سے نیچے گر کر زخمی ہوئی، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
دنیا نیوز کی اطلاع
دوسری جانب دنیا نیوز کے مطابق سمندری میں طالبہ نے مبینہ طور پر کالج کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔ طالبہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جان نہ بچائی جا سکی۔