سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا پنجاب پریزن سٹاف ٹریننگ کالج کا دورہ، مختلف مراحل کا جائزہ لیا

سیکرٹری داخلہ پنجاب کا دورہ
لاہور (ویب ڈیسک) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے پنجاب پریزن سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال کا دورہ کیا اور تربیت کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا، ڈی جی پروبیشن اینڈ پیرول شاہد اقبال، اور ڈی آئی جی پریزن ساہیوال کامران انجم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمانڈنٹ پریزن سٹاف ٹریننگ کالج شوکت فیروز نے سیکرٹری داخلہ کو تربیتی مراحل اور جاری کورسز کے بارے میں بریفنگ دی۔ سیکرٹری داخلہ نے ویپن ہینڈلنگ، پریزن لاز، آئی ٹی اور سائیکالوجی کی کلاسز کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کی یوکرین کیخلاف جنگ میں روس کو مکمل تعاون کی پیشکش
جسمانی تربیت اور اصلاحات
انہوں نے ٹریننگ کالج میں جسمانی تربیت، کھیل اور سپیشل پریڈ کا معائنہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تربیتی کورسز کے دوران اسیران میں نظم وضبط اور ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔ جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح اور معاشرے میں ان کی بطور ذمہ دار شہری واپسی کے لیے اصلاحات تربیت کا حصہ ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نے ٹریننگ کالج میں "جیل میں درپیش چیلنجز کو اصلاحات کے مواقع میں تبدیل کرنا" کے عنوان سے خصوصی کنونشن میں شرکت کی۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے بھی خصوصی طور پر کنونشن میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آج عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا، مریم اورنگزیب کا بیان
کنونشن میں خطاب
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ پریزن سٹاف ٹریننگ کالج کا دائرہ کار محکمہ داخلہ کے دیگر ذیلی اداروں تک بڑھایا جا رہا ہے۔ یوں جیل افسران کی طرح پروبیشن اینڈ پیرول اور سول ڈیفنس کے افسران بھی کالج سے تربیت حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ کالج کو محکمہ داخلہ کے زیر انتظام ایک جدید تحقیقی ادارہ بنایا جائے گا جو پریزن قوانین، اصلاحات اور معاشرتی بھلائی کے حوالے سے کام کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد ٹریننگ کالج کا نام بھی تبدیل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فورم آف امبڈسمن کا 30ویں اجلاس، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی شرکت
جیل اصلاحات کا منصوبہ
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں جیل اصلاحات کے جامع منصوبے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ اسیران کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ انہیں ہنرمند بنا کر معاشی طور پر خودکفیل بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔
پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعریف
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پریزن سٹاف ٹریننگ کالج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا اور کہا کہ یہاں اسیران کی اصلاح کے لیے عمدہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریزن سٹاف ٹریننگ کالج کی تربیت سے افسران و عملے کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں مدد ملے گی۔