ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس عائد، فی گھر کتنی رقم وصول کی جائیگی؟جانیے

پنجاب میں کوڑا ٹیکس کا نفاذ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس عائد کردیا جسے ابتدائی مرحلے میں پوش اور کمرشل علاقوں پر نافذ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: ہانگ کانگ نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دے دیا
ٹیکس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔ شہری علاقوں میں 5 مرلہ گھر پر 300 جبکہ دیہات میں 200 روپے کوڑا ٹیکس لیا جائے گا۔ شہروں میں 5 سے 10 مرلہ گھر سے 500 جبکہ دیہات میں فکس 200 روپے وصول کیے جائیں گے۔ 10 مرلہ سے ایک کینال والے گھر پر ایک ہزار روپے جبکہ دیہاتوں میں 400 روپے کوڑا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اسی طرح دو سے چار کینال گھر سے 2 ہزار روپے اور 4 کینال سے اوپر گھر سے 5 ہزار روپے کوڑا ٹیکس لیا جائے گا جبکہ دیہاتوں میں 2 کینال سے اوپر گھروں سے 400 روپے ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مچھ اسٹیشن پاکستان کے سب سے خوبصورت اسٹیشنوں میں شمار ہوتا ہے، وکٹورین طرز کی عمارت دیدنی اور شاندار ہے
دکانوں پر عائد کردہ ٹیکس
دوسری جانب شہروں میں چھوٹی دکانوں سے 500 جبکہ دیہاتوں میں 300 روپے، شہروں میں درمیانے درجے کی دکانوں سے 1000 جبکہ دیہاتوں میں 700 روپے کوڑا ٹیکس لیا جائے گا۔
بڑی کاروباری مراکز کے لئے ٹیکس
بڑی کاروباری مراکز سے 3 ہزار جبکہ دیہاتوں سے 2000 روپے وصول کیے جائیں گے۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے باقاعدہ کوڑا ٹیکس کی تقسیم شروع کردی جبکہ بلوں کی تقسیم و وصولی ایل ڈبلیو ایم سی کی ریونیو اور آپریشنل ٹیم کرے گی۔