بھارت کا پاکستان سے دوسرا رابطہ، توی کے بعد ستلج میں پانی چھوڑنے کی اطلاع
بھارت کا پاکستان سے رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے مئی میں جنگی صورت حال کے بعد پاکستان سے دوسرا باقاعدہ رابطہ کیا ہے اور دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کی اطلاع دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی بحران، کریانہ ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان
پانی کی آمد کی اطلاع
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے پاکستانی حکام کو دریائے ستلج میں مزید پانی کی آمد سے آگاہ کیا گیا۔ اطلاع کے مطابق بھارت ہری کے پتن سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئے ایس او پیز جاری
پاکستان میں سیلاب کی صورت حال
واضح رہے کہ ستلج میں سیلاب سے پہلے ہی پاکستان کے کئی شہر اور دیہات متاثر ہو رہے ہیں۔ ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، جبکہ مال مویشی کے نقصانات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میکسویل کی شاندار بیٹنگ جس نے میچ پاکستانی اننگز سے پہلے ہی ختم کر دیا
سرکاری رابطے کی تفصیلات
قبل ازیں مئی کی جنگ کے بعد بھارت نے گزشتہ روز پاکستان سے پہلی بار سرکاری سطح پر رابطہ کرتے ہوئے جموں کے مقام پر دریائے توی میں سیلاب کی اطلاع دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے مستعفی جج جسٹس منصور علی شاہ نے دوبارہ وکالت شروع کر دی
سندھ طاس معاہدہ
سندھ طاس معاہدے کی روشنی میں بھارت نے جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب کی باضابطہ اطلاع پاکستان کو دی ہے، جس کے بعد حکومت پاکستان نے الرٹ بھی جاری کر دیا۔
پہلے اور دوسرے رابطے کی اہمیت
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارت نے اعلان کیا تھا کہ اس نے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد معطل کردیا ہے۔ مئی میں پاک-بھارت جنگ کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا بڑا رابطہ تھا اور آج دوسرا رابطہ ہوا ہے جس میں توی کے بعد ستلج میں پانی چھوڑنے کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے.








