لاہور ؛گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد و زیادتی کیس، سٹیج اداکارہ ثمر رانا گرفتار

لاہور میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد و زیادتی کیس میں سٹیج اداکارہ ثمر رانا کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے اشارہ کیا، نریندر سرینڈر، مودی نے جی حضور کہہ کر تعمیل کردی، راہول کی تنقید
مقدمہ درج اور تحقیقات کا آغاز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سٹیج اداکارہ ثمر رانا کیخلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کے اقدامات
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے گھر میں 5 افراد نے ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے 14 سالہ ملازمہ سے زیادتی کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ مزید یہ کہ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔