میں ہر ایک ناراض سے جھک کر معافی کا خواستگار ہوں اور تسلیم کرتا ہوں کہ غلطیاں سو فیصد میری ہیں اور سب خوبیاں اُن کی ہیں: سہیل وڑائچ

سہیل وڑائچ کی معافی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی سہیل وڑائچ برسلز میں آرمی چیف سے ہونے والی گفتگو کی منظر کشی اپنے کالم میں کرنے کے بعد خبروں کی زد میں ہیں جس کی ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے تردید بھی کی گئی۔ تاہم اب انہوں نے اپنے نئے کالم میں تمام ناقدین سے معافی مانگ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس: بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید پاکستانیوں کیلئے دعائے مغفرت
غلطیوں کا اعتراف
سہیل وڑائچ کا اپنے کالم میں کہنا ہے کہ مجھے حالیہ واقعات پر افسوس ہے کہ ایک خبر نگار خود خبر بن گیا، ہمارا نہ یہ کام ہے اور نہ ہی ہمیں یہ زیبا ہے۔ مقتدرہ، اہل سیاست، اہل صحافت سب کا رتبہ مجھ سے کہیں بڑھ کر اور عظیم ترین ہے، میں خود کو احقر ترین سمجھتا ہوں اور اپنی انا کو مارنے کیلئے کوشاں ہوں۔ میرے جیسے ایک بونے کا دیوئوں سے کیا مقابلہ؟ میں تو ہارے ہوئے لشکر کا آخری سپاہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: 37 فالوورز والے ایکس اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرنے پر برطانوی شہری کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی
فضہ علی سے معافی
میری پہلی معافی فضہ علی سے ہے۔ میرا کیا مقام اور مرتبہ کہ میں ان کی کسی بات کو جھٹلاؤں۔ انہوں نے مجھے واش روم دھونے والا کہا، سر تسلیم خم، میں تو خاکروب ہوں اور اسی خطاب پر قانع ہوں۔ میری معافی اس لیے بنتی ہے کہ میری حمایت میں کچھ لوگوں نے فضہ علی کی شان میں گستاخی کی۔ میں ہاتھ جوڑ کر ان سے معذرت خواہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی 52 ضمنی الیکشن: مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ نے میدان مار لیا
حماد اظہر کا مشورہ
اسی سلسلے میں عزیزم حماد اظہر نے مجھے مشورہ دیا ہے کہ میں چونکہ معافی تلافی کی ہمیشہ حمایت کرتا ہوں تو سیدھی طرح مقتدرہ سے معافی مانگ لوں۔ میں نے جو بھی غلطیاں کی ہیں ان سب کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں راضی کرنا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف تعاون کی اپیل، حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کیا
فیصل واوڈا سے معافی
فیصل واوڈا کا میں ذاتی طور پر مداح ہوں۔ وہ بھی فرینڈلی فائر کی زد میں آگئے ہیں حالانکہ انہوں نے مجھے ہمیشہ عزت دی۔ مجھے ان سے شکایت پیدا ہوئی، اس پر بھی معذرت۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹلی: کار کھائی میں گرنے سے 13 سالہ بچی اور ڈرائیور جاں بحق، 5 افراد شدید زخمی
شہباز گل کے لیے شکرگزاری
شہباز گل میرے دیرینہ مہربان ہیں اور ان کا بھی شکر گزار ہوں۔ مجھے ان کے ساتھ اختلاف رہا ہے لیکن انہوں نے مجھے کبھی بھلایا نہیں۔ ان سے بھی معذرت اور معافی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد قرار
تحریک انصاف کے حامیوں سے معافی
تحریک انصاف کے ہر چھوٹے بڑے جو اکثر ناراض رہتے ہیں ان سے معافی۔ سیاسی اختلاف کو ذاتی اختلاف نہیں سمجھنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا
جنرل احمد شریف چوہدری سے معافی
سب سے آخر میں اور سب سے اہم معافی جنرل احمد شریف چوہدری صاحب سے ہے۔ انہیں مجھ سے گلہ ہوا حالانکہ میری کوئی ایسی نیت نہیں تھی۔
اختلاف کرنے والے صحافیوں کا مقام
مجھ سے اختلاف کرنے والے صحافی بھائیوں میں سب کا مقام مجھ سے بڑا ہے۔ میں خود ذاتی طور پر ان کا ممنون ہوں کہ انہوں نے مجھے یاد رکھا۔ اگر کسی کے دل میں میرے رویّے یا کسی فقرے سے رنج پیدا ہوا ہے تو اس کیلئے ان سب سے معذرت اور معافی۔