پتوکی میں لڑکی سے زیادتی، ملزم کے ساتھی نے ویڈیو وائرل کردی
مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج
پتوکی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پتوکی کے نواحی علاقے کوٹ سردار کاہن سنگھ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے معروف 36 سالہ اداکار نے خود کشی کرلی
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق پتوکی کے نواحی علاقے سرائے مغل میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم حمزہ نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب محفوظ، مضبوط اور ٹیکنالوجی سے لیس شہری ماحول فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہے: عظمیٰ بخاری
ملزم کی دھمکیاں
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم حمزہ نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر لڑکی کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔ ملزم کے ساتھی اختر اور ابرار نے بھی اس کے کہنے پر ہی ویڈیو وائرل کی۔
پولیس کارروائی
ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے زیادتی سے متعلق اپنی والدہ کو آگاہ کیا، جس کے بعد سرائے مغل پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبوری ضمانت پر ہے۔








