آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا ہنگامی اجلاس، اسحاق ڈار ڈھاکہ سے جدہ جائیں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)
آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا ہنگامی اجلاس
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ڈھاکہ سے جدہ جائیں گے۔
سرکاری دورہ
تفصیلات کے مطابق، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار 25 تا 26 اگست سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔ نائب وزیر اعظم جدہ میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس کی اہمیت
’’جنگ‘‘ کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، ڈھاکہ میں اپنے 2 روزہ دورے کے بعد نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار براہِ راست جدہ روانہ ہوں گے تاکہ وہ جدہ میں اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کر سکیں۔ اجلاس میں او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
ایجنڈا
اجلاس میں فلسطین کی صورتحال اور اسرائیلی فوجی جارحیت پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے اور فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مربوط ردعمل پر بھی غور کیا جائے گا۔