پی ٹی آئی گرینڈ ڈائیلاگ چاہتی ہے تو سپیکر کی آفر قبول کرے: طلال چودھری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا بیان
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گرینڈ ڈائیلاگ چاہتی ہے تو سپیکر کی آفر قبول کرے۔ 9 مئی کو علیمہ خان کا بیٹا حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا لہٰذا اسے شواہد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری فضائیہ نے ثابت کیا کہ مہنگا جہاز خریدنے سے دفاعی صلاحیت بہتر نہیں ہوتی: شبلی فراز
9 مئی کے واقعات اور گرفتاری
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ 9 مئی کو علیمہ خان کا بیٹا حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے گرفتاریاں کیں۔ پی ٹی آئی ٹارگٹ نہیں بلکہ ٹارگٹ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قانون توڑا ہے جب کہ پی ٹی آئی کو بھی کہا ہے کہ ان لوگوں سے لاتعلقی کریں جنہوں نے قانون توڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف: عمران خان کی رہائی اور اقتدار میں واپسی کے لیے احتجاج کا سلسلہ
سپیکر قومی اسمبلی کی آفر
سپیکر قومی اسمبلی کہہ چکے کہ گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ موجود ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی یہ بھی کہہ چکے کہ بات چیت کے لیے ان کا آفس بھی کھلا ہے، پی ٹی آئی گرینڈ ڈائیلاگ چاہتی ہے تو سپیکر کی آفر قبول کرے۔
ضمنی انتخابات کے حوالے سے طلال چودھری کا جواب
پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی کے بعد خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق سوال پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے جواب دیا کہ ضمنی الیکشن میں جو بھی عوام کا فیصلہ ہوگا ہم قبول کریں گے۔








