منشیات برآمدگی کیس؛ سپریم کورٹ نے ملزم کو بری کر دیا

سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) منشیات برآمدگی کیس میں سپریم کورٹ نے ملزم کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہاکہ کوئی بھی شخص اپنے ہی مقدمے میں جج نہیں ہوسکتا۔ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے تحریر کردہ 6 صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
پولیس کی کارکردگی پر سوالات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم سے 2022 میں 1280 گرام چرس برآمدگی کا دعویٰ کیا۔ انسپکٹر محمد نعیم مدعی اور تفتیشی دونوں تھے، انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آنا چاہیے۔ مدعی خود ہی تفتیش کرے تو شفافیت متاثر ہوتی ہے۔
ملزم کے دعوے
عدالت نے کہاکہ ملزم کے مطابق پولیس انسپکٹر اس کے ہوٹل سے مفت کھانا اور ادھار لیتا تھا۔ ملزم کے مطابق جب پیسے مانگے تو انسپکٹر نے جھوٹا مقدمہ بنا دیا۔ عدالت نے کہاکہ مدعی کا خود ہی تفتیشی بن جانا انصاف کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی ہے۔ استغاثہ نمونے اور باقی مال کی محفوظ تحویل ثابت نہ کر سکا، 64 گرام نمونہ اور 1216 گرام چرس مال خانے میں تاخیر سے جمع کرائی گئی۔