سلمان اکرم راجا نے علیمہ خان کی کس بات پر دلبرداشتہ ہو کر سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا؟

سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا کے بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ دینے سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا اور علیمہ خان کے درمیان ضمنی انتخابات کے معاملے پر بحث ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 روز تک مختلف اوقات میں پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ
بحث کا پس منظر
علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی کا واضح حکم تھا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق، سلمان اکرم راجا نے سیاسی کمیٹی کا مؤقف اور ارکان کی رائے سے علیمہ خان کو آگاہ کیا۔
ووٹنگ کا نتیجہ
سلمان اکرم راجا نے کہا ضمنی انتخابات میں شمولیت کے خلاف ووٹنگ میں 9 اور حق میں 13 نے بات کی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے بحث کی وجہ سے سلمان اکرم راجا دل برداشتہ ہوئے۔