گارڈ پر تشدد کا معاملہ، وزیر ریلوے کا نوٹس

تشدد کے واقعے کا نوٹس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریلوے گارڈ پر تشدد کا معاملہ, وزیر ریلوے حنیف عباسی نے نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں شادی کے دوران دلہن کا گھونگھٹ ہٹا تو پوری بارات صدمے میں مبتلا ہوگئی ، دولہا کے ارمانوں پر پانی پھر گیا
تحقیقی رپورٹ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق آئی جی ریلوے پولیس نے وفاقی وزیر کو انکوائری رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ کی روشنی میں ریلوے پولیس بہاولپور کے کانسٹیبل ندیم کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ تشدد کرنے والے کانسٹیبل کے خلاف متاثرہ گارڈ کی مدعیت میں ایف آئی آر بھی درج کرا دی گئی۔
وزیر ریلوے کا بیان
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میں اپنے کسی ملازم کے خلاف دھونس اور دھمکی والا رویہ برداشت نہیں کروں گا۔ سرکاری امور میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔