اسلام آباد کے شہریوں کو مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے فری وائی فائی کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کے شہریوں کو مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، نجی فیکٹری سے 20 سے زائد ڈاکوؤں نے کروڑوں کا سامان لوٹ لیا، چوکیدار پر شدید تشدد
اجلاس کی تفصیلات
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں طے پایا کہ ابتدائی طور پر 30 مختلف مقامات پر فری وائی فائی دستیاب ہوگا۔ میٹرو اور فیڈر بس اسٹیشنز، پارکس اور دیگر پبلک مقامات پر یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بیوی نے آشنا کے کہنے پر شوہر کو کرنٹ دے کر قتل کردیا
معاونت اور ذمہ داریاں
چیئرمین کے مطابق سی ڈی اے کی ٹیکنیکل ٹیم این ٹی سی کو معاونت فراہم کرے گی جبکہ آپریشن اور مینٹیننس کی ذمہ داری بھی این ٹی سی کے سپرد ہوگی۔
مارکیٹنگ ماڈل کی ہدایت
چیئرمین سی ڈی اے نے فری وائی فائی سسٹم کیلئے مارکیٹنگ ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا کہ حاصل شدہ آمدنی مرمت اور اپ گریڈیشن پر خرچ ہوگی۔








