مریم نواز کا بیان: تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں!

مریم نواز کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجابی کلچر کو پرموٹ کرنا اور نئی نسل تک پہنچانا پنجاب حکومت کا ویژن ہے:عظمیٰ بخاری
تحریک انتشار کا مقصد
لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف کے بھیس میں موجود تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے۔
دہشت گردی کا الزام
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں، ان کے لشکر میں فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ انہوں نے دہشت گردوں کو پولیس اور ریاست پر حملہ آور ہونے کےلیے استعمال کیا ہے، کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے۔