خصوصی سکواڈ سکولوں کی حالت زار کی درستگی کیلئے متحرک،غلط یا نامکمل معلومات پر سخت ایکشن ہوگا

سکولوں کی حالت زار کی درستگی کیلئے اقدامات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کا خصوصی سکواڈ سکولوں کی حالت زار کی درستگی کیلئے متحرک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل میں بزرگ خاتون کی جہاز کے کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش، عملے کو ’مخصوص جگہ‘ پر مارنے کی دھمکیاں، ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی
سیکرٹری ایجوکیشن اور چیئرمین ٹاسک فورس کی کارروائیاں
اس ضمن میں سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو اور چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود مسلسل مختلف اضلاع کے سکولوں کے دورے کر رہے ہیں۔ انہوں نے سکولوں کی عمارتوں، کلاس رومز اور بنیادی سہولیات کے فقدان کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: توانائی کے شعبے میں اہم قدم، لیسکو اور CISNR کے درمیان ڈیجیٹائزیشن اور کاربن اخراج میں کمی کے معاہدے پر دستخط
غلط معلومات کی سرزنش
اس موقع پر غلط معلومات کی فراہمی پر سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ کی سرزنش کرتے ہوئے 2 دن میں درست ڈیٹا جمع کروانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات پر سی ای او ساہیوال اور سی ای او پاکپتن کی کوششوں کی تحسین بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مدارس بل پر مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہاتھ ہوگیا: ایمل ولی خان
تعلیمی اداروں کو ہدایات
سکولوں کے معائنہ کے دوران سیکرٹری ایجوکیشن اور چیئرمین ٹاسک فورس نے ایجوکیشن اٹھارٹیز کو موقع پر ہدایات بھی جاری کیں۔ خالد نذیر وٹو نے واضح کیا کہ سہولیات کا فقدان دور کرنے کے لیے اقدامات کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود مانیٹر کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے ڈرون کا استعمال شروع کر دیا
داخلوں کی شرح میں بہتری
انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا خصوصی سکواڈ تمام اضلاع کے دورے کر رہا ہے اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ ضلعی ایجوکیشن اٹھارٹیز کی جانب سے دی گئی معلومات کو کراس چیک بھی کر رہا ہے۔
سخت ایکشن کی دھمکی
لہٰذا داخلوں کی شرح اور بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے معاملے پر کوتاہی نہ برتی جائے۔ سہولیات کے بارے میں غلط یا نامکمل معلومات کی فراہمی پر متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹی کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔