سینئر صحافی عبدالستار خان کی کتاب ’’ڈارک ٹاور آف اکاؤ نٹبیلیٹی‘‘ کی تقریب رونمائی، مجیب الرحمان شامی اور سہیل وڑائچ سمیت اہم شخصیات کی شرکت

کتاب کی تقریب رونمائی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی عبدالستار خان کی انگریزی کتاب ’’ڈارک ٹاور آف اکاؤ نٹبیلیٹی‘‘ کی تقریب رونمائی لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام ہوئی جس میں صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: خدشہ ہے 2، 3 دن میں جنگ چِھڑ جائے ، وزیر دفاع خواجہ آصف کا تہلکہ خیز بیان

سینئر صحافیوں کااظہار خیال

اس موقع پر جن سینئر صحافیوں نے اظہار خیال کیا ان میں مجیب الرحمان شامی، سہیل وڑائچ، مبشر لقمان، حماد غزنوی، انجم رشید، سعدیہ صلاح الدین، راﺅ عامر، مصطفیٰ نذیر احمد اور لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری شامل تھے۔ مزید برآں، سینئر صحافی نجم سیٹھی اور پی پی پی سے وابستہ سیاسی کارکن اسلم گورداسپوری کے ریکارڈ شدہ پیغامات بھی حاضرین کو سنوائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نارووال کی تینوں تحصیلوں میں سیلاب کا سروے مکمل

کتاب کی تعریف

کتاب کے متعلق اظہار خیالات کرتے ہوئے مقررین نے ہمہ آواز نہ صرف عبدالستار خان کی اس کاوش کو سراہا بلکہ اسے تجربہ کار اور نوآموز، دونوں طرح کے، صحافیوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوے سہیل وڑائچ نے کہا کہ مصنف عبدالستار خان کی تازہ کتاب مستقبل میں مزید ایسی کاوشوں کے لیے راستہ ہموار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹوں کی گرفتاری پر علیمہ خان کا دو ٹوک بیان۔۔۔کہتی ہیں جتنا مرضی دباؤ ڈال لیں، ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں

جرأت مند صحافت کی اہمیت

انہوں نے حالیہ واقعات کے تناظر میں جرأت مند صحافت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ سچا اور کھرا صحافی یا تو جیل کے اندر ہوتا ہے یا باہر ہوتا ہے اور اس کے لیے کوئی درمیانی راستہ نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانی بہادری کی مثال ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز

تحقیقی رپورٹنگ کا ہونا

صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہاکہ آج انویسٹی گیٹو رپورٹنگ معدوم ہوچکی ہے لیکن اس دور میں عبدالستار خان کی تحقیقاتی رپورٹنگ پر مبنی یہ کتاب ایک شاہکار ہے اور موجودہ حالات میں انھوں نے تحقیقاتی رپورٹ کتاب کی شکل میں مرتب کرکے بہترین اقدار کو پروان چڑھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ اڈیالہ جیل ہے، زمان پارک یا پاکپتن کا پیر خانہ نہیں، جہاں ہر ہفتے چند کرائے کے لوگوں کے ساتھ تماشا لگایا جاتا ہے، عظمیٰ بخاری

کتاب میں شامل معلومات

کتاب سے متعلق دلچسپ امر ہے کہ یہ کلی طور پر ایسی معلومات اور دستاویز پر مبنی ہے جو نیب کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور بالعموم میڈیا اور اپوزیشن کی توجہ سے اوجھل رہتی ہیں۔ کل ملا کر کتاب نیب کے زیر تفتیش تقریباً 4100 کیسوں کے تجزیئے پر مشتمل ہے اور 20 ابواب پر محیط ہے جس میں ایک طرف تو مشہور سیاست دانوں اور ان کے خاندان پر نیب کی طرف سے بنائے جانے والے کیسز کا احوال شامل ہے اور دوسری طرف پلی بارگین سے متعلق کیسز کے حوالے سے ہوشربا انکشافات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی علاقہ جات جانے والے گجرات کے 4 لاپتہ دوستوں کی گاڑی گلگت سے مل گئی لیکن گاڑی کے مسافروں کا کیا بنا؟ تفصیلات منظرعام پر

کتاب کی پذیرائی

تقریب آپ خطاب کرنے والے مقررین نے کتاب میں شامل معلومات کو اس بنیاد پر بھی قابل تحسین قرار دیا کہ اس میں شامل تمام معلومات مکمل طور پر غیر جانبدار ہیں۔

تقدیر اور اختتام

تقریب کے اختتام میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کتاب کے مصنف عبدالستار خان کو نہ صرف لاہور پریس کلب کے ارکان بلکہ پاکستان کے تمام صحافتی کارکنوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا اور تقریب کے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...