راوی، چناب اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، ڈیڑھ لاکھ افراد منتقل

پی ڈی ایم اے کی جانب سے فلڈ الرٹ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے نے چناب، راوی اور ستلج میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا۔ راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بھی شہری سیلاب کا امکان ہے جبکہ دریائی علاقوں سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دماغ کی وہ بیماری جس کا شادی شدہ افراد میں خطرہ زیادہ ہوتا ہے

علاقائی انخلا کی صورتحال

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بہاولنگر سے 89 ہزار868 افراد جبکہ قصور سے 14 ہزار140 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ اوکاڑہ سے 2 ہزار سے زائد افراد اور بہاولپور، وہاڑی اور پاکپتن سے بھی سینکڑوں افراد کا انخلا کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: قیوم آباد پر کے پی ٹی پل آج رات سے ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان

عملی اقدامات اور ہدایات

سیلاب کا الرٹ جاری ہونے پر تقریبا 40 ہزار افراد پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے صوبے میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان میں لاہور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں، ملتان اور مظفرگڑھ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی پشاور جانے کی بجائے لاہور کیوں آ گئیں ؟ وجہ پتہ چل گئی

دریاؤں کی صورتحال

ترجمان ریسکیو پنجاب نے بیان دیا کہ انسانی انخلا دریائے سندھ، چناب، راوی، ستلج اور جہلم کے ملحقہ علاقوں سے کیا گیا۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 95 ہزار کیوسک سے بڑھ گیا ہے۔

ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 90 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب خانکی میں پانی کی آمد 91 ہزار اور اخراج 84 ہزار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل سے سزا سنا دی گئی

نقل مکانی اور متاثرہ علاقوں کی صورتحال

ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے انخلا کے لیے رینجرز، فوج اور پولیس کی مدد حاصل کرلی ہے۔ دریائے ستلج میں بہاولپور اور بہاولنگر کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

بورے والا میں ساہوکا اور ملحقہ آبادیاں زیر آب آگئیں۔ چنیوٹ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کو مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

قدرتی آفات کی تفصیلات

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق رواں برس 26 جون سے جاری مون سون کی شدید بارشوں کے باعث 750 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف حصوں میں 23 سے 30 اگست تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...