فیصل آباد: شہد کی آڑ میں منشیات دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار

فیصل آباد ائیرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ ناکام
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد ائیرپورٹ پر شہد کی آڑ میں منشیات دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ آنے دینا تکلیف دہ ہے، صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ
خاتون اسمگلر کی گرفتاری
نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے فیصل آباد ائیرپورٹ سے منشیات سمگلنگ کی کوشش کرنے والی خاتون اسمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کو یورینیئم افزودہ نہیں کرنے دیں گے، امریکہ اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائے گا : سٹیو وٹکوف
شہد کی بوتلوں میں چھپائی گئی ہیروئن
اے ایس ایف کے مطابق دبئی جانے والی ملزمہ نے شہد کی بوتلوں میں ہیروئن چھپا رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق خاتون ملزمہ کا تعلق شاہکوٹ سے بتایا گیا ہے۔
قانونی کارروائی کا آغاز
ذرائع نے مزید بتایا کہ شاہکوٹ کی رہائشی ملزمہ کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے.