مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ میں سی این جی بندش کا اعلان
کشمیراور شمال مشرقی پنجاب میں بارش
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق کشمیراور شمال مشرقی پنجاب میں بیشتر مقامات پر جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ تزئین حسین نے دوسری شادی کرلی
شدت بارش کی توقع
اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں تیز و موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پھالیہ،سیلابی پانی میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق
اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں بارش
اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، لاہور، سیالکوٹ، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، نارووال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد، رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان، خانیوال، راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا نیا ویژن کرپشن کا خاتمہ ،جو لوگ چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں ان کو روکنا ہے: سی ای او رمضان بٹ
پشاور اور دیگر علاقوں میں بارش
پشاور، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، کوہاٹ، خیبر، مانسہرہ، بونیر، اورکزئی، کرم، ہنگو اور وزیرستان میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان
سندھ اور بلوچستان میں بارش
بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، آوران اور لسبیلہ میں بارش کی توقع ہے، سندھ کے علاقوں سکھر، خیر پور، تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی صورتحال
آزاد کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔