گجرات میں ادھار سیگریٹ نہ دینے پر گاہک نے دکاندار قتل کر دیا
گجرات میں دکاندار کا قتل
گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) - ایک گاہک نے مبینہ طور پر ادھار سگریٹ نہ دینے پر دکاندار کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج
واقعے کی تفصیلات
یہ واقعہ گجرات کے نواحی گاؤں چکوڑی بَکھُو میں پیش آیا، جہاں گاہک کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر جیت، ن لیگ کا سادہ اکثریت کے لیے پیپلزپارٹی پر انحصار ختم
مقتول اور زخمیوں کی شناخت
پولیس کے مطابق مقتول دکاندار کی شناخت 50 سالہ ارشد کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں فیاض اور تصور شامل ہیں۔
ملزم کی فراری
فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔








