عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 16 ستمبر تک توسیع کر دی

بشریٰ بی بی کی ضمانت کی توسیع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 16 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا کانسٹیبل مبشر کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار، فسادیوں نے بے گناہ کی جان لے لی، معاف نہیں کریں گے: مریم نواز
کیس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق 26 نومبر احتجاج کے 29 مقدمات کی سماعت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل فیصل ملک عدالت پیش ہوئے۔
دیگر مقدمات
بشریٰ بی بی کے خلاف نومبر احتجاج پر راولپنڈی اور اٹک میں مقدمات درج ہیں۔ نعیم پنجھوتھا اور سیمابیہ طاہر کی عبوری ضمانت میں 2 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔