عوام کام کاج چھوڑ کر جاتے ہیں، نادرا کا رویہ بالکل ٹھیک نہیں: سندھ ہائیکورٹ برہم

سندھ ہائیکورٹ کا نادرا حکام پر برہمی کا اظہار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے خاتون کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے کیس میں نادرا حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے گھر کو مزید ٹھیک کرنا ہے، جب ہم گھر سے مضبوط ہوں گے تو کوئی ہمیں چیلنج نہیں کر سکے گا، شہریار آفریدی
سماعت کا گزشتہ احوال
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں خاتون کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے معاملے پر نادرا حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت، عدالت نے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر نادرا حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل گرنے کے بعد امریکہ کی دفاعی برآمدات کو جھٹکا لگے گا اور چینی اسلحے کی مانگ بڑھے گی، سی این این کا تجزیہ
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کے ریمارکس
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ نادرا حکام کا عوام کے ساتھ رویہ بالکل ٹھیک نہیں۔ نادرا میں کسی کی تصدیق اور جانچ کا کیا نظام ہے؟ کیا نادرا کے پاس شہریوں کو ٹوکن جاری کرنے کا سسٹم موجود نہیں؟
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے سینئر وزیر کا ایم کیو ایم کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج
نادرا نمائندے کا جواب
اس پر نادرا کے نمائندے نے کہا کہ نادرا شہریوں کو ان کی باری کے لیے ٹوکن جاری کرتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کام کاج چھوڑ کر نادرا آفس جانے پر کہا جاتا ہے کہ ابھی ہم کھانا کھارہے ہیں، اس طرح شہریوں کو پریشان مت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کرم کیلئے ادویات کی دوسری کھیپ بھی روانہ، سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے، عوام مشکل میں ہیں دعا ہے حالات جلد نارمل ہوں :مریم نواز
عدالت کے احکامات
جسٹس محمد اقبال نے مزید کہا کہ ہم بھی نادرا والوں کو بلا کر عدالت میں بٹھائیں، پھر کہیں گے کہ کل آنا۔ نادرا کے زونل بورڈ کو درخواست گزار کی ویریفیکشن کا حکم دیا تھا، زونل بورڈ صرف یہ کام بھی نہیں کرسکتا ہے؟ کیا درخواست گزار کا شناختی کارڈ بن سکتا ہے یا نہیں؟
اجلاس کا حکم اور رپورٹ کا تقاضا
عدالت نے نادرا کو کل زونل بورڈ کا اجلاس بلا کر درخواستگزار کی تصدیق کرنے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں، سندھ ہائیکورٹ نے 15 روز میں نادرا سے پیشرفت بھی رپورٹ طلب کر لی۔