بھارتی حکومت کا فیصلہ کرکٹ بورڈ پر بھاری پڑ گیا، آن لائن گیمنگ بل کے بعد 358 کروڑ روپے کا اسپانسرشپ معاہدہ ختم کرنا پڑا۔
بھارتی حکومت کا بڑا فیصلہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی حکومت کا فیصلہ کرکٹ بورڈ پر بھاری پڑ گیا، آن لائن گیمنگ بل کے بعد 358 کروڑ روپے کا اسپانسرشپ معاہدہ ختم کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ اور قطر میں نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا
آن لائن گیمنگ بل کی پابندیاں
تفصیلات کے مطابق بھارت میں آن لائن گیمنگ بل 2025 کے بعد’ریئل منی گیمز‘ پر پابندی عائد ہوگئی ہے، اسی وجہ سے بی سی سی آئی اور ڈریم 11 کا تعلق ختم کر دیا گیا۔کرکٹ بورڈ مستقبل میں بھی ایسی کسی بھی کمپنی سے تعلق نہیں رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حملے میں فورڈو نیوکلیئر سائٹ کو سطحی نقصان پہنچا، ایرانی حکام
ڈریم 11 کا مالی خسارہ
اس سے قبل فینٹسی اسپورٹس کمپنی ڈریم 11 نے بی سی سی آئی کو مطلع کیا تھا کہ وہ کرکٹ ٹیموں کی لیڈ اسپانسر شپ جاری نہیں رکھ سکے گی کیونکہ اس کی آمدنی کے بڑے ذرائع ختم ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فٹنس سے زیادہ اعظم خان کا کھیل اہمیت رکھتا ہے، شاداب خان
معاہدے کی تفصیلات
واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی نے حال ہی میں اپنے ریئل منی گیمز بند کردیے ہیں۔ ڈریم 11 کا بی سی سی آئی کے ساتھ 44 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 358 کروڑ روپے بھارتی روپے) کا معاہدہ 2023 سے 2026 تک کا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کو انڈہ مارنا شرمناک، گھٹیاپن اور بازاری حرکت کے سوا کچھ نہیں ہے، خواجہ سعد رفیق
اسپانسرشپ کی آمدنی
ڈریم 11 اور مائی 11 سرکل مل کر بی سی سی آئی کو سالانہ تقریباً 1000 کروڑ روپے اسپانسرشپ سے فراہم کرتے ہیں۔ نئے قانون کے مطابق بھارت میں اب کوئی بھی شخص آن لائن منی گیمنگ سروس فراہم، فروغ یا اس کی تشہیر نہیں کرسکتا۔ اگرچہ سوشل گیمنگ اور سبسکرپشن بیسڈ استعمال کی اجازت ہے لیکن ریئل منی گیمنگ پر پابندی سے ڈریم 11 کی زیادہ تر آمدنی ختم ہو گئی۔
بی سی سی آئی کا ردعمل
بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائکیا نے اس پر تبصرے کرنے سے انکار کردیا۔ معاہدے میں ایک شق کے مطابق سرکاری قانون کی وجہ سے ڈریم 11 کو بھاری جرمانہ نہیں دینا پڑے گا۔







