آپ نوجوان وکیل ہیں، درخواست واپس لے لیا تو جرمانہ معاف کردیں گے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا وکیل پر جرمانہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر وکیل درخواستگزار کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ عدالت نے اگلے کیس کی سماعت کے دوران وکیل کو دوبارہ روسٹرم پر بلا لیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ نوجوان وکیل ہیں، درخواست واپس لے لیا تو جرمانہ معاف کردیں گے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مہلت دیں تو اپنے موکل سے پوچھ کر بتا سکتا ہوں، عدالت نے کہا کہ مہلت نہیں ملے گی، آپ ابھی درخواست واپس نہیں لیتے تو جرمانہ برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پوٹن نے ایران، اسرائیل جنگ روکنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی

سماعت کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سابق سسر و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ سول نوعیت کا معاملہ ہے، اس میں کرمنل کارروائی کا کون سا پہلو ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ بچوں سے ملاقات کے دوران سابق سسر و دیگر نے حملہ کیا۔ عدالتی بیلف ملاقات کے دوران موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت کے بارے میں بڑا فیصلہ لے لیا

عدالتی سوالات

جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ کیا بیلف نے کرمنل کارروائی کی شکایت درج کرائی؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بیلف نے فیملی کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کرائی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بیلف کی جگہ کوئی اور شخص کس طرح مقدمہ درج کرا سکتا ہے؟ عدالت نے کہا کہ آپ بیلف کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلا رہے ہیں، اس پر تو بھاری جرمانہ بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ نے جنگ زدہ لبنان میں بچوں کی تعلیم کے لیے رقم عطیہ کر دی

درخواست کا فیصلہ

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے، بیلف اس معاملے میں گواہ ہے۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، عدالت نے کہا کہ 7 روز میں جرمانہ ایدھی فاؤنڈیشن میں جمع کراکے رسید پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے صدارتی الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدواروں کے انتخابی نتائج کیا رہے؟

مزید سماعت

عدالت نے اگلے کیس کی سماعت کے دوران وکیل کو دوبارہ روسٹرم پر بلا لیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ نوجوان وکیل ہیں، درخواست واپس لے لیا تو جرمانہ معاف کردیں گے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مہلت دیں تو اپنے موکل سے پوچھ کر بتا سکتا ہوں، عدالت نے کہا کہ مہلت نہیں ملے گی، آپ ابھی درخواست واپس نہیں لیتے تو جرمانہ برقرار رہے گا۔

جرمانے کا مقصد

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ غیرضروری مقدمہ بازی سے عدالتوں پر دباؤ بڑھتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ جرمانہ اس لئے عائد کیا جاتا ہے تاکہ غیرضروری درخواستوں کو روکا جا سکے۔ وکیل درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی، عدالت نے جرمانہ معاف کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...