شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

شکیب الحسن کا نیا ریکارڈ

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

500 وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی

تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں بولر بن گئے ہیں۔

میچ اور وشکار کی تفصیلات

انہوں نے یہ کارنامہ سی پی ایل میں انٹیگا اور باربوڈا فالکنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف میچ میں محمد رضوان کی وکٹ حاصل کرکے انجام دیا۔

انہوں نے اس میچ میں مزید دو وکٹیں بھی حاصل کیں جس کے بعد ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 502 ہوگئی ہے۔

ایک نئی تاریخ رقم کرنا

اس کارنامے کے ساتھ ہی شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7000 رنز بنانے اور 500 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 660 وکٹیں افغانستان کے راشد خان نے حاصل کر رکھی ہیں۔

ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو نے 631، سنیل نارائن نے 590 اور عمران طاہر نے 554 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...