لاہور: دکان پر کھڑی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

بچی کے ساتھ ہراساں کرنے والے ملزم کی گرفتاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مصری شاہ میں دکان پر کھڑی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت اور ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: خالی نشست پر الیکشن کا معاملہ، شبلی فراز کا چیئرمین سینٹ، الیکشن کمشنر کو خط
پولیس کی فوری کارروائی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مصری شاہ پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں کٹوتی، ناسا کے 3,870 ملازمین نے استعفیٰ دے دیا
CCTV فوٹیج کی مدد سے شناخت
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو یہاں اپنے والد کی دوا خریدنے کے لیے آئی تھی، ملزم نے بچی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بہانے چھیڑ چھاڑ کی اور فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جب انصاف کا معاملہ ہو تو میرا ترازو صرف حق دار کے لیے جھکتا ہے، جواب اللہ کو دینا ہے اور وہیں کی جواب دہی سخت ہے، یہاں تو صرف اپنا مفاد ہے۔
تحقیقات اور کارروائی
ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم شہباز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، انہوں نے اوباش ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ علی زیب دستگیر اور ٹیم کو شاباش دی۔
بچیوں کی حفاظت کا عزم
ایس پی سٹی نے کہا کہ بچیوں کو تنگ اور ہراساں کرنا ریڈ لائن ہے، ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔