لاہور: دکان پر کھڑی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار
بچی کے ساتھ ہراساں کرنے والے ملزم کی گرفتاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مصری شاہ میں دکان پر کھڑی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت اور ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ کافی عرصہ سے برطانیہ کی سر زمین کو پی ٹی آئی کے بھگوڑے یو ٹیوبرز اور شر پسند عناصر بیرونی آقاؤں کی ایما پر پاکستان اور فوج مخالف بیانیہ کے لئے استعمال کر رہے ہیں،محسن شاہنوازرانجھا
پولیس کی فوری کارروائی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مصری شاہ پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی دھاک، ٹرمپ کی منادی
CCTV فوٹیج کی مدد سے شناخت
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو یہاں اپنے والد کی دوا خریدنے کے لیے آئی تھی، ملزم نے بچی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بہانے چھیڑ چھاڑ کی اور فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ
تحقیقات اور کارروائی
ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم شہباز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، انہوں نے اوباش ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ علی زیب دستگیر اور ٹیم کو شاباش دی۔
بچیوں کی حفاظت کا عزم
ایس پی سٹی نے کہا کہ بچیوں کو تنگ اور ہراساں کرنا ریڈ لائن ہے، ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔








