غزہ میں 6 صحافیوں کا قتل اسرائیل کی سچ دبانے کی بدنیتی کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے: شیری رحمٰن

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے اسرائیل کی جانب سے خان یونس میں 6 صحافیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولو کے نامور کھلاڑی محمد حسین کا مبینہ قتل،لاش دریا سے مل گئی
اسرائیلی پالیسی کی تنقید
’’جنگ‘‘ کے مطابق شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی سفاکانہ پالیسی نے مزید 6 صحافیوں کو ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی کارروائی صحافت اور آزادی اظہار پر وار ہے۔ صحافیوں کا قتل بین الاقوامی قانون کے تحت ایک سنگین جنگی جرم ہے۔ غزہ میں 6 صحافیوں کا قتل اسرائیل کی سچ دبانے کی بدنیتی کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کے 3 سالہ فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکان
بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی
النسرب ہسپتال پر بمباری اسرائیل کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا ثبوت ہے۔ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ کسی طرح جنگ نہیں بلکہ ایک نسل کشی ہے۔
حالیہ واقعہ
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک ہی روز میں 6 صحافیوں کو شہید کر دیا ہے۔