تیتر، بٹیر اور طوطوں کا غیرقانونی شکار کرنے والے 7 شکاریوں کو ساڑھے 3 لاکھ روپے جرمانہ، 24 ملزمان کا چالان
وائلڈ لائف رینجرز کی کارروائیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائلڈ لائف رینجرز کی جانب سے پرندوں اور جانوروں کا غیرقانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران تیسری مرتبہ زلزلہ
ملزمان کا چالان
بٹیر کی ناجائز نیٹنگ، تیتر، طوطوں اور جنگلی سور کے غیر قانونی شکار پر 24 ملزمان کا چالان کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان سے 23 نیٹنگ گیئرز، 6 بٹیر، 5 تیتر اور 4 طوطے برآمد کرلیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ، بھارت نے پاکستان کے بعد چینی ٹیکنالوجی کو مورد الزام ٹھہرادیا
جرمانے کی تفصیلات
4 شکاریوں پر ساڑھے 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ حافظ آباد میں ناجائز شکار پر 40 ہزار جبکہ وہاڑی میں طوطوں کی ناجائز تجارت پر 50 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ طوطوں کو چڑیا گھر منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص، پاکستان کے میزائل داغنے کی ویڈیو سامنے آگئی
برآمد کردہ نیٹنگ گیئرز
خانیوال سے 3 نیٹنگ گیئرز اور 6 زندہ بٹیر برآمد کیے گئے۔ سرگودھا ریجن میں 6 نیٹنگ گیئرز برآمد کرکے 6 شکاریوں کا چالان کیا گیا۔
مزید کارروائیاں
ڈی جی خان ریجن سے 11 نیٹنگ گیئرز برآمد، 11 ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ بہاولپور میں بٹیر کے ناجائز شکار پر 55 ہزار جرمانہ، مریدکے میں جنگلی سور کے غیرقانونی شکار پر 2 شکاریوں کو ایک لاکھ 20 ہزار جرمانہ کیا گیا۔








