اعزاز سید کی انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری کی مذمت، اجمل جامی کا سکالر کو الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کا مشورہ

مذہبی سکالر کی گرفتاری پر شدید ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی اعزاز سید نے مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے پارکس اور باغات میں سگریٹ نوشی اور ویپنگ پر پابندی
اعزاز سید کا موقع نظر
انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری پر اپنے ایک ٹویٹ میں اعزاز سید نے کہا "انجینئر محمد علی مرزا روایتی مذہبی و فرقہ وارانہ عقائد کو قرآن و حدیث کی روشنی میں دلیل کے ساتھ چیلنج کرنے کی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ ان سوچوں پر بھی سوال اٹھاتے رہے ہیں جن کے بارے میں بات کرنا مشکل تصور کیا جاتا ہے۔ ان کی فکر سے اختلاف کی گنجائش موجود ہے مگر ان کو بلاوجہ بظاہر چند مذہبی عناصر کے دباؤ پر گرفتار کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔"
اجمل جامی کا وضاحتی جواب
ان کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے اجمل جامی نے کہا "دلیل کی روشنی اور فصاحت و بلاغت کے ساتھ ساتھ کچھ احترام اور احتیاط بھی ایک عالم کے ہاں لازم ہوتی ہے، بالخصوص جب مقدس ہستیوں کا ذکر پاک ہو۔ کچھ الفاظ ہیں جو شاید ہم دہرا بھی نہیں سکتے، ان کو دہرانے کی بجائے عالم اشاروں میں بھی بات کر سکتا ہے تاکہ سننے والے کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔ علم تکبر نہیں تدبر عطا کرتا ہے۔ فکر عطا کرتا ہے۔ بات میٹھے لہجے میں ہو تو اثر رکھتی ہے۔ یہ اور بات کہ مذہب کے نام پر اجارہ داری ہرگز نہیں ہونی چاہئے۔"