متحدہ عرب امارات میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سرکاری و نجی ملازمین کے لیے 3 چھٹیوں کا اعلان

ایڈ میلاد النبی ﷺ کی چھٹی کا اعلان
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 5 ستمبر بروز جمعے کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کے مثالی انتظامات نے محرم الحرام کو پرامن اور منظم بنایا: عظمٰی بخاری
نجی شعبے کے لئے عام تعطیل
خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جمعہ 5 ستمبر کو نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اعلان کے بعد زیادہ تر ملازمین کو 3 روز کی طویل چھٹی ملے گی کیونکہ یہ تعطیل ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹیوں کے ساتھ مل جائے گی۔
سرکاری شعبے کے ملازمین کی طویل چھٹیاں
اس سے قبل سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے بھی 5 ستمبر کو چھٹی کا اعلان کیا جا چکا ہے، جس کے تحت انہیں بھی طویل چھٹیاں میسر ہوں گی۔ البتہ شارجہ میں سرکاری ملازمین کے لیے جمعہ پہلے ہی معمول کی چھٹی کا دن ہے۔