ملک میں کوئی پاپولر ہو یا ہینڈ سم، اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، طلال چودھری

وزیر مملکت کی گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے ملک میں کوئی پاپولر ہو یا ہینڈ سم اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا
تحریک انصاف کی سیاست
تحریک انصاف کا کام ہی انتشاری سیاست کو ہوا دینا ہے، 9 مئی کے عدالتی فیصلوں پر تحریک انصاف واویلا کررہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے ہی 9 مئی کی پلاننگ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 25 اپریل کو ہوگا آسمان پر مسکراتے چہرے کا حیران کن نظارہ، کیا آپ نے پہلے کبھی ایسا منظر دیکھا؟ دلچسپ خبر آگئی
عدالتوں کی کارروائیاں
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 نومئی کو جو کچھ ہوا، اُس کے شواہد موجود ہیں، عدالتوں نے مجرموں کو سزائیں دیں۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل میں لیڈی گاگا کا کنسرٹ، 20 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت
بیرون ملک بھگانے کے الزامات
علیمہ خان کو یاد نہیں انہوں نے بیٹوں کو کس طرح بیرون ملک بھگایا، آپ لوگ ہی کہتے تھے دو نہیں ایک پاکستان تو کیا عمران خان کے بھانجوں کے لیے الگ قانون ہے۔
انصاف اور سہولت کاری
اداروں کے اندر سے سہولت کاری ختم ہوتے ہی انصاف ہوتا نظر آیا۔ پاکستان میں احتجاج کی اجازت ہے بغاوت کی نہیں، تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک دشمنی کی۔