کوئٹہ، بانو بی بی قتل کیس میں بڑی پیشرفت، مقتولہ کا دیور گرفتار

پولیس کی کارروائی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کے کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں خاتون قتل کیس میں نامزد ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے سموگ سے متعلق پیش گوئی کردی
گرفتار ملزم کی شناخت
پولیس کے مطابق ملزم پیرجان مقتولہ کا دیور ہے اور ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ مقدمے میں قبائلی سردار سمیت اب تک 15 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ کیس کا مرکزی ملزم مقتولہ بانو بی بی کا بھائی تاحال مفرور ہے۔ مقدمے میں گرفتار قبائلی شخصیت سردار شیر باز ساتکزئی بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔
قاتلانہ واقعہ کی تفصیلات
واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں چند افراد نے غیرت کے نام پر بانو بی بی اور ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔