کیا سنجے دت اور بیٹی کے درمیان تعلقات خراب ہیں؟ ترشیلا دت کی مبہم پوسٹ وائرل

تاریخی انسٹاگرام پوسٹ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشلا دت نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک مبہم پوسٹ شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے ملکہ ترنم نورجہاں کی شاگرد بننے کی پیش کش کو مسترد کیا تھا، گلوکارہ حمیرا ارشد کا انکشاف
خاندانی تعلقات اور ذاتی حدود
بھارتی میڈیا کے مطابق پوسٹ میں تریشلا دت نے خاندانی تعلقات، ذہنی صحت اور والدین کے خراب رویوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ شخص جو آپ سے خونی رشتہ رکھتا ہے ضروری نہیں کہ آپ کی زندگی کا حق رکھتا ہو، آپ کو اپنے ذہنی سکون کی خاطر اُن سے کم رابطہ رکھنے یا کسی بھی طرح سے رابطہ منقطع کرنے کا پورا حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال مون سون رواں برس کے مقابلے میں 2 ہفتے پہلے شروع ہو جائے گا، مصدق ملک
ذہنی صحت کا تحفظ
تریشلا نے پوسٹ میں واضح کیا کہ خاندانی نام کسی کو بھی آپ کو بار بار ذہنی اذیت دینے کی اجازت نہیں دیتا، چاہے وہ آپ کے والدین ہی کیوں نہ ہوں۔ بچوں کو بھی اپنے والدین سے خود کو دور کرنے کا حق ہے جو انہیں غنڈہ گردی کے ذریعے کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، ن لیگ اور اپوزیشن کے اراکین آمنے سامنے
صارفین کے تبصرے
تریشلا کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ باپ اور بیٹی کے درمیان تعلقات خراب چل رہے ہیں اس لیے انہوں نے اس طرح کی پوسٹ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آدمی نے اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی سے شادی کرلی، دونوں کی عمر میں کتنا فرق ہے؟
ذاتی پس منظر
خیال رہے کہ تریشلا سنجے دت اور ان کی پہلی بیوی رچا شرما کی بیٹی ہیں۔ وہ 1996 میں کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔
پیشہ ورانہ زندگی
تریشلا اپنے نانا نانی کے ساتھ امریکہ میں پلی بڑھی اور پیشے سے ماہر نفسیات ہیں۔ سنجے دت کے اپنی موجودہ بیوی مانایاتا دت سے دو بچے (ایک بیٹا اور ایک بیٹی) ہیں، جن کے ساتھ وہ ممبئی میں رہتے ہیں.