گلگت بلتستان سیلاب سے تباہی کے باعث غذر میں 63 اسکول بند، خیمہ بستی قائم

غذر کے اسکولوں کی بندش

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع غذر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 63 اسکولوں کو 25 اگست تک بند رکھا گیا تھا، جس میں اب توسیع کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان فنانس ایکٹ 2020 کے تحت ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ آئینی قرار

حکومتی بیان

حکومت گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ غذر میں 63 اسکولوں کی بندش کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں طوطا پکڑنے کا چکمہ دے کر نوجوان فلیٹ سے موبائل لے اڑا

متاثرین کی امداد

مکانات کی بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث غذر تالی داس میں خیمہ بستی قائم ہو چکی ہے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ غذر کی جانب سے تالی داس کے لیے 150 سے زائد خیمے فراہم کئے جاچکے ہیں۔متاثرین کے لیے 300 سے زائد فوڈ پیکٹس فراہم کیے گئے ہیں، 150 سے زائد کیچن سیٹ، متاثرین میں 150 سے زائد ہائی جین کیٹس فراہم کیے جا چکے ہیں۔

امداد کی مزید تفصیلات

فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ 150 سے زائد ترپال اور شیڈس، 150 سے زائد پلاسٹک میٹس، 150 سے زائد واٹر کولرز اور دو ہزار سے زائد منرل واٹر کی بوتلیں فراہم کی جاچکی ہیں۔تالی داس کے مقام پر بننے والی مصنوعی جھیل کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی ہو رہی ہے۔صوبائی حکومت کی طرف سے متاثرہ علاقے میں میڈیکل کی ٹیمیں اور ایمبولینسس موجود ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...