ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت سے تعلق رکھنے والی ملعونہ خاتون سیاست دان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کر دی

افسوس ناک واقعہ: قرآن پاک کی بے حرمتی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست ٹیکساس میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنےکا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا قومی دن دبئی میں روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔

ویلینٹینا گومز کا اشتعال انگیز عمل

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن پارٹی کی امیدوار ویلینٹینا گومز کی جانب سے کی گئی ہے۔ ملعونہ خاتون نے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی ویڈیو بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کی جس پر صارفین سمیت مختلف سیاسی و مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ ویلینٹینا گومز نے اشتعال انگیز ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "میں ٹیکساس سے اسلام کا خاتمہ کروں گی"۔ ملعونہ خاتون نے اس موقع پر مسلمانوں پر مزید الزامات لگاتے ہوئے اپنے حلقے کے لوگوں سے اپیل کی کہ انہیں ووٹ دے کر کانگریس تک پہنچنے میں کامیاب کرائیں۔

سیاسی ماحول اور مذہبی آزادی

خیال رہے کہ ویلینٹینا گومز امریکی ریاست ٹیکساس کی کانگریشنل ڈسٹرکٹ کے لیے 2026 کے انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی امیدوار ہے۔ امریکی مسلمانوں کی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے معاشرے کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اور مذہبی آزادی کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز اور دیگر سول سوسائٹی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویلینٹینا گومز کو اس نفرت انگیز اور اشتعال انگیز اقدام پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...