سیالکوٹ میں بارش کا 11 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

سیالکوٹ میں بارش کا نیا ریکارڈ
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں بارش کا 11 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نابینا شخص کی محبت میں گرفتار ہو کر اس سے شادی کرنے والی 20 سالہ لڑکی کو اب اپنے شوہر کے لیے دوسری بیوی کی تلاش
بارش کی شدت
ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں میں 355 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک، پریم نگر سمیت متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید دو سے چار گھنٹے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ اے پی ایس کو 10 سال مکمل: صدر، وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کے اہم پیغام
سیلاب کی صورت حال
ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 77 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیلاب کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے اور متاثرہ دیہاتوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج بھی مل بیٹھتے ہیں تو اُس دور کی یادیں دوڑی چلی آتی ہیں، بس ایک کسک رہتی ہے کہ کچھ چہرے جو ہمیشہ مسکراتے تھے اب ابدی گھروں کو جا چکے ہیں
دریاؤں کی صورتحال
ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح 3 لاکھ 65 ہزار ہوگئی جبکہ دریائے راوی میں کوٹ نیناں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 210000 کیوسک ہوگیا۔ دریائے راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 142020 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
ریسکیو کی کاروائیاں
ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ دریائے راوی میں اس وقت اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ جبکہ کرتارپور سمیت مختلف مقامات سے اب تک 257 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔