ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کیوں کسی دوسرے کی وجہ سے خود کو مشکل میں ڈالتے ہیں۔ آپ کے کئی کام آپ کی توجہ مانگ رہے ہیں اگر ان دنوں لاپرواہی دکھائی گئی تو آپ کے لئے بڑی دردسر بن سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشتگرد ہلاک
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو انشاءاللہ اب جلد ہی اپنا حق مل جائے گا۔ آپ جو حاصل کرنا چاہ رہے تھے۔ اب بالکل اس کے قریب ہیں جو لوگ بیماری یا بندش میں ہیں وہ بس صدقے سے کام لیں۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کی لاش 6 ماہ سے زیادہ پرانی لگتی ہے، ایس ایس پی ساؤتھ کا انکشاف
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اب حالات بدل رہے ہیں، آپ کے لئے مشکلات والا سلسلہ اب بہتر ہو رہا ہے۔ بڑی امید ہے کہ انشاءاللہ ہر ایک دن ایک پریشانی کم ہو سکے گی۔ بس آپ پوری توجہ رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے جج اور آئینی بینچ کے سینئر رکن جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ کا انتقال
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں مصروف ہیں جو ناجائز ہے یا رزق کا سلسلہ شک میں ڈال رہا ہے تو وہ جلدی سے اپنے معاملات ٹھیک کرکے توبہ کرلیں اگر آگے بڑھنا ہے تو۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان طبی پیچیدگیوں کا شکار ہو گئے
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم ضرورت پوری ہو سکے گی اور جو وعدہ کسی نے کررکھا ہے وہ اس پر پورا اترے گا جس طرف جانا چاہ رہے ہیں ابھی اس طرف جانے سے رک جائیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرد آہن عاصم منیر کا دورہ امریکا، بھارت سیخ پا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک سلسلہ تو سامنے آ رہے ہے مگر اس پر چؒنے سے پہلے استخارہ کرلیا جائے تو بہتر رہے گا ہو سکتا ہے کہ ابھی بہت اچھا لگ رہا ہو۔ آگے چل کر اگر اس میں پریشانیاں ہوئی تو کیا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ذہنی معذور متاثرین کا بیان قلمبند کیے بغیر مقدمے کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا: لاہور ہائیکورٹ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جس بات کو لے کر اپنے معاملات کو خراب کئے ہوئے ہیں وہ آپ نے خود ہی ٹھیک کرنے میں اور آج اس کا موقع بھی مل جائے گا اس سے فائدہ اٹھالیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، وکلا اور بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں اس وقت آپ کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے آپ کو اپنے کاموں میں واضع محسوس ہو رہی ہے۔ اگر مشکل ہے تو استخارے سے مدد لیں۔
یہ بھی پڑھیں: فری لانسرز نے 9 ماہ میں 400 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا: اقتصادی سروے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے دل کو سمجھائیں یہ غلط مشورے دے رہا ہے پہلے بھی آپ نے جلد بازی میں کام خراب کئے تھے اور اب بھی اس کا اندیشہ ہے آج کا دن اپنی اصلاح کا ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان معدنی وسائل کے استعمال سے آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتا ہے: وزیراعظم
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک رکاوٹ دور ہونے سے امید ہے کہ کوئی بڑا رکا ہوا کام ہو سکتا ہے اور آپ کی مالی پوزیشن بھی قدرے مضبوط ہو گی جو لوگ بیمار ہیں وہ صدقے کا عمل شروع کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا نیب نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری یا تفتیش کیلئے ٹیم پشاور بھیجی تھی۔۔۔ ؟ ذرائع نے اہم انکشاف کر دیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے لئے اس راستے کا انتخاب مت کریں جس کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہے جب آپ ہر چیز سے واقف ہوں گے پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ آج آزمائشی سا دن ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کے لئے اب صورتحال بڑی تیزی سے بدل رہی ہے اور کسی بڑے فیصلے کی جانب پیش قدمی کرنا بھی پڑ سکتا ہے اس لئے ذہنی طور پر خود کو تیار رکھیں تو بہتر ہے۔